روی رامپال انجری کیویزکے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے باہر

روی رامپال انجری کیویزکے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے باہر

  

کنگسٹن(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لیے 13 ٹیم کا اعلان کردیا۔ فاسٹ باﺅلر روی رامپال پہلے میچ میں انجری مسائل کا شکار ہوگئے تھے اس لیے وہ کیویز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے انکی جگہ فاسٹ باﺅلر فیلڈ ایڈورڈزکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے 16 سال بعد کیویز ٹیم کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -