ویمنز فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ تین اگست کو لاہور میں شروع ہوگا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ طارق لطفی کی سربراہی میں 3 اگست سے لاہور کے پی ایف ایف ہاﺅس میں شروع ہوگا جس میں 39 کھلاڑی شرکت کریں گی ۔ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ 7 سے 17 ستمبر تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائے گی ۔تربیت کیلئے مدعو کردہ کھلاڑیوں میں ملائکہ نور، روشنان علی، مجزگان اورکزئی، نادیہ بھٹی، ابیہا حیدر، وردہ فاطمہ، ندا ، سیدہ ماہ پارہ، شاہدہ بخاری، ثنا محمود، سحر زمان، عاصمہ حبیب، عائزہ وحید، بشریٰ جمالی، عاصمہ عثمان بٹ، شمائیلہ ستار، مہوش خان، رافیہ پروین، شگفتہ اختر، نائیلہ رانی، حمیرا نذیر، عشرت فاطمہ، صوبیہ، صدف ، امبر نذیر، فرحت، رضیہ شیر خان،ہاجرہ خان، مریم لغاری،افشاں الطاف، طاہرہ، شاہدہ، صبا، سمیرا کوثر، شلائیلہ بلوچ، سوہیلہ بلوچ،شاہدہ رضا، بتول رونق نقوی، ماہینہ غالب اور ماریہ نزیر شامل ہیں. کیمپ کے دیگر آفیشلز میں محمد رشید،کرن الیاس غوری اور عظمیٰ زیدی شامل ہیں-