طویل عرصہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کامران اکمل

طویل عرصہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کامران اکمل

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ برا وقت ختم ہو گیا ہے اور ان کی چھ برسوں کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔ جرمن نشرےاتی ادارے کو انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ انہیں طرح طرح کی باتیں سننا پڑیں مگر پھر بھی میں اپنی توجہ کرکٹ پرمرکوز رکھی۔ ”یہ بہت مشکل دور تھا جس میں میرے خاندان نے میری حوصلہ افزائی کی، مجھے ٹیم میں واپسی کا یقین تھا اس لیے کلب کرکٹ اور ٹریننگ جاری رکھی۔“کامران اکمل نے کہا کہ اب سلیکٹرز اور کرکٹ بورڈ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ تیس سالہ کامران اکمل نے کہا کہ ان کی ابھی کافی کرکٹ باقی ہے اور مزید چھ برس تک کھیل سکتے ہیں۔ اکمل نے پاکستان ٹیم کو زیادہ تر کامیابیاں بطوراوپنرز دلوائیں ہیں مگر اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم میں موجودہ تین اسپیشسلٹ اوپنرز کی موجودگی میں کامران اکمل کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ کامراناکمل نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی نمبر پر کھیلنے کی فرمائش نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس ضمن میں ٹیم کے مفاد کو سامنے رکھا اور اب بھی ایسا ہی کریں گے۔کامران اکمل ٹیسٹ کرکٹ میں دو سو چھ شکار کرکے وسیم باری کے دو سو اٹھائیس کے پاکستانی ریکارڈ سے زیادہ پیچھے نہیں مگر گزرے ہوئے چند برسوں میں اکمل کی وکٹ کیپنگ معیاری نہیں رہی۔ ان کے چھوڑے ہوئے کیچ کی وجہ سے ہی گز شتہ عالمی کپ کے دوران فاسٹ باولر شعیب اختر کا کیریئر قبل از وقت اختتام کو پہنچ گیا تھا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں کارناموں کے باوجود وکٹ کیپنگ اب بھی انکی پہلی محبت ہے۔ کامران نے کرکٹ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ سابق کپتان انضمام الحق کو دیا اور کہا، ان کی قیادت میں مجھے بڑا اعتماد ملا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی