دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ 3ستمبر سے شروع ہوگی

دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ 3ستمبر سے شروع ہوگی

لاہور (اے پی پی)پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری ایشین ماسٹرز سکواش چیمپئن شپ 3ستمبر سے 6ستمبر تک پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں کھیلی جائیگی ۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا فارق اور ڈی سی او نور الامین مینگل کے مطابق چیمپئن شپ میں 15 سے زائد ایشین ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں سے بھارت ،ہانگ کانگ ،بحرین ،نیپال اورسنگا پور نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر خان ،جان شیر خان ،قمر زمان ،جیف ہنٹ ،جوناتھن پاور، رامی ایشور ،کرس ڈٹمر، ڈیوڈ پالمر اور روس نارمن کو بھی مدعو کیا ہے ۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی