پاکستان انڈر- 19 ٹیم نے آسٹریلیا سے سیریز جیت لی

پاکستان انڈر- 19 ٹیم نے آسٹریلیا سے سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر- 19 ٹیم نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی باعث کینگروز ٹیم انکے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اسکے7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے پاکستانی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان ٹیم نے 34.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے ضیاءالحق نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو گولڈ کوسٹ، اوول میں کھیلے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 139رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے میچ میں کامیابی کے لیے پاکستان ٹیم کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ کینگروز کی طرف سے کیمرون بنکروفٹ نے 47 جبکہ ٹرویز ہیڈ نے 43 رنز بنائے، انکے علاوہ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم کو کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور خزاں رساں پتوں کی طرح پویلین لوٹتے گئے۔ پاکستان ٹیم کی طرف سے ضیاءالحق نے 3، محمد نواز نے 2 جبکہ عزیز اللہ، ظفر گوہر اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاری کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میزبان ٹیم کو نہ صرف میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ 3 میچوںکی سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے ضیاءالحق کو شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا