آئرش مصنفہ بِنچی وفات پا گئیں

آئرش مصنفہ بِنچی وفات پا گئیں

آئرش (اے این این )مقبول آئرش مصنفہ مائیو بِنچی مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئی ہے۔ ان کی عمر 72سال تھی۔ خبر رساں ادارے نے دی آئرش ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بِنچی پیر کو ڈبلن کے ہسپتال میں وفات پا گئیں ۔ ان کی مشہور کتابوں میں سرکل آف فرینڈز اور ترا روڈ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی کتابوں کی 40 ملین جِلدیں فروخت ہوئیں۔

مزید : عالمی منظر