نائیجیریا ، نائب صدر کے گھر پر فائرنگ ، ایک محافظ ہلاک ، ایک زخمی

نائیجیریا ، نائب صدر کے گھر پر فائرنگ ، ایک محافظ ہلاک ، ایک زخمی

 ابو جا (آن لائن)نائجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے نائب صدر نامادی سامبو کے گھر پر حملہ کرکے ان کے ایک سکیورٹی محافظ کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب صدر کے ترجمان سانی عمارس نے بتایا کہ تین مسلح افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر تادون واردا میں بابا احمد روڈ پر واقع نائب صدر نامادی سامبو کے گھر کے قریب رکے اور گھر پر اشتعال انگیز انداز میں فائرنگ شروع کردی اس موقع پر سکیورٹی محافظوں نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک محافظ ہلاک جبکہ شدید زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد تینوں مسلح افراد فرار ہوگئے ۔

مزید : عالمی منظر