یمن میں اطالوی سفارتخانہ کے مغوی سکیورٹی گارڈ کے عوض قبائلی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

یمن میں اطالوی سفارتخانہ کے مغوی سکیورٹی گارڈ کے عوض قبائلی قیدی کی رہائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(اے پی پی) یمن میں اٹلی کے سفارتخانہ کے سکیورٹی گارڈ کو قبائل نے اغواءکیا ۔ یمن کی وزارت داخلہ نے منگل کو بتایا کہ اتوار کو اغواءہونے والے اٹلی کے سفارتخانے کے سکیورٹی گارڈ کو قبائلی اغواءکر کے تیل پیدا کرنے والے صوبے معاریب لے گئے ہیں ۔ قبائلی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اغواءکنندگان اپنے زیر حراست عزیز کی رہائی اور دارالحکومت صنعاءمیں اپنی ملکیتی زمین کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -