چین ، طوفانی بارشوں سے وسیع علاقہ زیر آب، بجلی کا نظام درہم برہم
بےجنگ (آ ئی اےن پی ) چین کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ چےنی خبر ایجنسی کے مطابق شین زی صوبے میں بارشوں سے سڑکیں تباہ ہو گئیں اور وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ پانی میں ڈوبے علاقوں میں پینے کے پانی اور کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم پانی کے ریلوں کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔