میانمارحکومت نے مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات مسترد کردیئے
ینگون (آئی این پی ) میانمار حکومت نے راکھین ریاست میں مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات کو مستردکر دیا ۔اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ہدف بنا کرہلاک کیا جارہاہے۔اقوام متحدہ کے مندوب تھامس میانمار کے دورے پر ہیں جہاں وہ حکومت سے مسلمانوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کامعاملہ اٹھائیں گے۔حکومت نے ان الزامات کو بے بنیادٹھہرایاہے کہ مسلم آبادی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔علاقے میں تشدد کاآغاز کس بات پر ہوا یہ طے کیا جانا بھی باقی ہے۔اقوام متحدہ نے کہاہے کہ خوف زدہ مسلم کمیونٹی نقل مکانی پر مجبور ہے اورکیمپوں میں غذاکی قلت کے باوجود لوگ واپس جانے کو تیارنہیں۔