آسٹریلیا میں جون میں نئے گھروں کی فروخت میں اضافہ
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں جون میں بھی نئے گھروں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ہاﺅسنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نئے گھروں کی فروخت کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق جون میں نئے گھروں کی فروخت میں 2.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایچ آئی اے کے سربراہ اکانومسٹ ہرلے ڈیل نے کہا کہ آسٹریلیا میں متواتر دوسرے ماہ نئے گھروں کی فروخت میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انکم ٹیکس میں کمی سے مالی سال 2013ءمیں نئے گھروں کی تعمیر میں اضافہ ہو گا ۔