روس اور مغرب کے درمیان شام پر زیادہ اختلافات نہیں‘ روسی وزیر اعظم

روس اور مغرب کے درمیان شام پر زیادہ اختلافات نہیں‘ روسی وزیر اعظم

ماسکو (اے پی پی) روسی وزیراعظم دمتری میدودف نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس اور مغرب کے درمیان اختلافات اتنے زیادہ نہیں جتنے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مغرب اور روس شام میں خانہ جنگی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کوویٹو کیا تاہم انہوں نے کہاکہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ صدر بشار الاسد کا مستقبل کی حکومت میں کیا کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکہ، روس او ر برطانیہ کا ایک ہی موقف ہے اور تینوں شام میں خانہ جنگی کے مخالف ہیں اور امن و امان کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے چین کے ساتھ ملکر شام کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

مزید : عالمی منظر