امریکہ کی عراقی پولیس کی تربیت کیلئے دیئے جانےوالے فنڈز میں کمی

امریکہ کی عراقی پولیس کی تربیت کیلئے دیئے جانےوالے فنڈز میں کمی

  

 واشنگٹن ، بغداد(آن لائن) امریکہ نے عراق پولیس کی تربیت کیلئے دیئے جانے والے فنڈمیں کمی کردی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے عراقی تعمیر نو کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی پولیس افسران کی جانب سے امریکہ کی جانب سے دی جانے والی تربیت میں عدم شرکت کے باعث اس سلسلے میں دیئے جانے والے فنڈ میں کمی کردی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور معاونت کے باعث امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عراق کے پولیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے سکوپ اور سائز میں کمی کردی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے اس پروگرام کیلئے امریکیوں کی جانب سے دو سو ملین ڈالر دیئے جاتے تھے لیکن اب عراقیوں کا یہ موقف ہے کہ انہیں اس رقم کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ عراقی نائب وزیر داخلہ عدنان الاسدی نے بھی کہا ہے کہ امریکی تربیت بے مقصد ہے جبکہ پولیس افسران بھی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ انہوں نے اب تک جو تربیت حاصل کی وہ ان کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ تربیت عراق کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے ہم آہنگ ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عراقی پولیس کی تربیت کیلئے پانچ سالہ منصوبہ بنایا تھا ۔

مزید :

عالمی منظر -