انڈونیشیاءمیں لوگوں کو ٹرین کی چھتوں پر سفر سے روکنے کا فیصلہ

انڈونیشیاءمیں لوگوں کو ٹرین کی چھتوں پر سفر سے روکنے کا فیصلہ

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیاءمیں حکام نے ریل کے سفر کو زیادہ محفوظ بنانے اور لوگوں کو ٹرین کی بوگیوںکی چھتوں پر سفر کرنے سے روکنے کیلئے بجلی کی تاروں کو ایک فٹ نیچا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دارالحکومت جکارتہ اور دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کی بوگیوں پر لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے جو کسی بھی حادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں، ان حادثات کو روکنے کیلئے حکام نے ابتدائی مرحلے میں دارالحکومت جکارتہ اور بگور شہر کے درمیان چلنے والی ٹرین کے اوپر بجلی کی لائنوں کو تقریباً ایک فٹ تک نیچا کر دیا ہے تاکہ لوگ ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے سے باز رہیں جبکہ دیگر ٹریک پر بھی بجلی کی تاروں کو ایک فٹ نیچا کرنے کا عمل 10 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، ان اقدامات کا مقصد حادثات میں ہونے والے جانی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔

مزید : عالمی منظر