پیرو کے پہاڑ سے دو کوہ پیماﺅں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں

پیرو کے پہاڑ سے دو کوہ پیماﺅں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں

لیما (اے پی پی) پیرو کے پہاڑ پلساراجو سے دو کوہ پیماﺅں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ دو امریکی کوہ پیما بین ہارن اور گیل ویس 17 دن سے لاپتہ تھے۔ ہارن اور گیل کی لاشوں کو شہرہارز لایا گیا ہے۔ ہارن اور گیل 26 جولائی کو واپس امریکہ آنے والے تھے جب ان کے اہل خانہ کو پتہ چلا کہ وہ لاپتہ ہیں تو انہوں نے ان کی تلاش کے لئے سرچ ٹیم کی خدمات حاصل کیں ۔ سرچ ٹیم کو واقعہ کی جگہ سے گیس کا چولہا اور دوسرا سامان بھی ملا ہے۔

مزید : عالمی منظر