یوگینڈا ، ایبولا وائرس شدت اختیار کرگیا ، ہنگامی صورتحال کا اعلان

یوگینڈا ، ایبولا وائرس شدت اختیار کرگیا ، ہنگامی صورتحال کا اعلان

کمپالا(آئی این پی ) یوگینڈا میں ایبولا وائرس شدت اختیار کرگیا ۔ وائرس سے متاثرہ چودہ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا۔ یوگینڈا کے صدر یو ویری موسے وینی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وائرس سے بچاﺅ کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور میل جول سے گریز کیا جائے۔ یوگینڈا کے اسپتالوں میں ایبولا وائرس سے اب تک چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بے شمار مریض داخل ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ حکام زیر علاج مریضوں سے عام افراد میں وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ہسپتالوں میں داخل مریضوں سے ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد کو ہاتھ ملانے اور زیادہ قریب آنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر