سیف علی نے نٹالی پورٹ مین سے معافی مانگ لی

سیف علی نے نٹالی پورٹ مین سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ہالی ووڈ کی آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ نٹالی پورٹ مین سے معذرت کر لی۔ سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کہا کہ وہ مذاق میں کہا اور اسکے لئے وہ معذرت کرتے ہیں۔ سیف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ایک رومانٹک فلم میں نٹالی پورٹ مین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔نٹالی نے ایسے کسی بھی پراجیکٹ میں کام کی تردید کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نٹالی نے سیف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس پر انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ سے معذرت کر لی۔

مزید :

کلچر -