پریتی زنٹا دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف

پریتی زنٹا دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے مخالفین میرے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پژتا ہے میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں صرف معیاری کام کروں پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے اس وقت بھی کئی فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں سوچ سمجھ کر کام کرونگی۔

مزید : کلچر