خاور عباس کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے،شوبز حلقے

خاور عباس کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے،شوبز حلقے

  

 لاہور(فلم رپورٹر)ٹی و ی اداکار،ہدایتکار خاور عباس جو عرصہ چار سال سے شوگر اور ہیپاٹائٹس بی کے مرض میں مبتلا ہےں، کو اچانک بخار ہوا جس کے بعد اُن کا سارا جسم پھولنا شروع ہوگیا جس سے اُن کو چلنے میں دقت کے ساتھ درد بھی ہونے لگا”پاکستان“ سے فون پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے بتاےا کہ کہ مےں اےک سرکاری ہسپتال سے علاج کرا رہا تھا جس سے شوگر اور ہےپاٹائٹس کو کوئی فرق نہےں پڑا ،اوراب جےسے ہی مجھے چلنے میں دقت محسوس ہوئی تو مےں نے شریف میڈیکل سٹی جاتی عمرہ رائیونڈ سے اپنے ٹیسٹ کرائے ،رپورٹ چیک کرنے کے بعد ڈاکٹر نے بتاےا کہ آپ کا جگر اور تلی بھی ہیپاٹائٹس بی کی زد میں آ چکے ہےں، اگر اِن کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو مرض بڑھ بھی سکتا ہے۔ اداکاراور ڈائریکٹر خاور عباس اور دیگر سینئر فنکاروں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے پر زو ر اپیل کرتے کہا ہے کہ خاور عباس کا مکمل علاج اور تمام ٹیسٹ شریف میڈیکل سٹی میں فری کرائے جائیں۔ خاور عباس نے بتاےا کہ وزےرِاعلیٰ پنجاب میاں شہبازشرےف بذاتِ خود رائیونڈ سٹی تشریف لائے تھے مگر میں بیماری کی شدت کی وجہ سے کھلی کچہری میں نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے میری درخواست اُن تک نہ پہنچ سکی۔

مزید :

کلچر -