رولنگ اسٹونز کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

رولنگ اسٹونز کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

لندن(این این آئی) رولنگ اسٹونز بینڈ کو پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مک جیگر، کیتھ رچرڈز سمیت بینڈ کے دیگر افراد نے شرکت کی-اس موقع پر ایک تصویری کتاب کی بھی رونمائی کی گئی جس میں رولنگ اسٹونز بینڈ کے پچاس سالہ سفر کو تصویروں کی شکل میں پیش کیا گیا. پارٹی آمد پر لوگوں نے اپنے ہیروز کا والہانہ استقبال کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا-ساٹھ اور ستر کی دہائی میں رولنگ اسٹونز بینڈ نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پلچل مچا دی تھی-اسٹون بینڈ میں شامل ہیروز کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس بینڈ کا حصہ ہیں اوراس کے پچاس سال مکمل ہونے پران کی خوشی کی کوئی انتہانہیں ہے-

مزید : کلچر