فلم ”وار “ایک سا ل گزرنے کے بعد بھی ریلیز نہ ہو سکی

فلم ”وار “ایک سا ل گزرنے کے بعد بھی ریلیز نہ ہو سکی

  

لاہور(این این آئی) دہشتگردی کے موضوع پر بننے والی فلم ”وار “ ایک سا ل گزرنے کے بعد سینما کی زینت نہ بن سکی ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے حوالے سے بننے والی پاکستانی فلم مکمل ہو کر ڈبوں میں بند ہو چکی ہے لیکن اسے ریلیز نہیں کیا جا سکا۔ فلم میں اداکارشان، سعدیہ، عا شہ ،شمون عباسی اور دیگر اداکار وں نے کردار نبھائے ہیں ۔ فلم ”وار“ بجٹ کے اعتبار سے پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے جس پر دو کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئی ہے ۔

مزید :

کلچر -