ڈارک نائٹ رائزز کا باکس آفس پر راج برقرار

ڈارک نائٹ رائزز کا باکس آفس پر راج برقرار

لاس اینجلس (نیٹ نیوز )بیٹ مین سیریز کی فلم دی ڈارک نائٹ رائزز امریکا اور کینیڈا میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ کولراڈو فائرنگ اور اولمپک گیمز کی ہنگامہ خیزیوں اور اس کی بھرپور ٹیلی ویژن کوریج کے باوجود فلم دوسرے ہفتے بھی ہالی ووڈ کے باکس آفس پر بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے۔دوسرے ہفتے کے دوران ایکشن فلم نے امریکہ اور کینیڈا کے سینما گھروں میں چونسٹھ ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق ایکشن سے بھرپور دی ڈارک نائٹ رائزز نے بیس جولائی سے اب تک عالمی مارکیٹ میں چوبیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم نے مقامی مارکیٹ سے اٹھائیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ اس طرح انتہائی ناسازگار حالات کے باوجود فلم اب تک ترپن کروڑ سترلاکھ ڈالر کا کابزنس کرچکی ہے۔ ڈراک نائٹ رائزز اس سال رینک کے اعتبار سے سب سے مقبول ترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی، باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آنے والی بچوں کی اینی میٹڈ فلم آئس ایج کانٹینینٹل ڈرفٹ رہی، جس نے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

مزید : کلچر