ہالی ووڈ فلم سائیلنٹ ہل کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر جاری
نیویارک( نیٹ نیوز) سائلنٹ ہل کے چھ سال بعد اس کا سیکوئل سینماﺅں کی زینت بننے جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی ھیتھر میسن کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو چھ سال بعد بھی ماضی سے نجات حاصل نہیں کرپاتااور اس کو اپنے والد کی جان بچانے کے لئے دوبارہ سائلنٹ ہل پر جانا پڑتا ہے جہاں نئے رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ فلم 26 اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ وینا ملک ڈرٹی پکچر میں گانا گائیں گی۔