رشید ڈوگر گزشتہ روز 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے

رشید ڈوگر گزشتہ روز 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر ڈائریکٹراور نجی چینل کے پروڈیوسر رشید ڈوگر گزشتہ روز 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ دو دن قبل نجی چینل کے سٹوڈیوز میں وآتشزدگی کے باعث بُری طرح جُھلس گئے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح کرشنا گلی گندا انجن گوالمنڈی میں ادا کی جائے گی۔ رشید ڈوگر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 35برس قبل لیجنڈ فلم ڈائریکٹردادا نذرالاسلام کے اسسٹنٹ کے طور پر کیا ۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 35کے قریب فلمیں ڈائریکٹ کیں۔اُن کی ابتدائی فلموں میں ”جیرا شیر“ اور ”ملنگا“ہیں جبکہ دیگر مشہور فلموں میں ”جسم“”لباس“”سیٹر ڈے نائٹ“”ٹاپ ٹین“”بے نام بادشاہ“”جادو نگری“”ولیا“اور ”کالو“شامل ہیں ۔انہوں نے اپنی فلموں میں کئی نئے چہرے متعارف کروائے ۔ رشید ڈوگر کے کیرئیر کی آخری فلم”سوہرا تے جوائی“ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ رشید ڈوگر کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے اُن چند ڈائریکٹرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران زیادہ تر بولڈ موضوعات پر فلمیں بنائیں۔وہ کم بجٹ کی کامیاب فلمیں بنانے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے تھے ۔ رشید ڈوگر نے اور پروڈیوسر خورشید قادری کی نامکمل ڈرامہ سیریل ”اُس پار“میں معروف ٹی وی ڈائریکٹر راشد ڈارکے معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔شوبز حلقوں نے رشید ڈوگر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کے لئے دُعا کی ہے۔

مزید :

کلچر -