جنیفر لوپیز کے نئے گانے نے دھوم مچا دی
نیو یارک( نیٹ نیوز) پوپ گلوکارہ جنیفر لوپیز کی طویل عرصے بعد ریلیز کی گئی البم کے گانے گوئنگ ان نے دھوم مچادی۔ اس گانے کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔امریکی پوپ گلوکارہ نے اپنی نئے البم ڈانش اگین دا ہٹس کے نام سے ریلیز کی ہے جس کا گانا گوئنگ ان شائقین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے ۔گانے کی مقبولیت کی وجہ اس کے میوزک کے ساتھ ویڈیو کو بھی قرار دیا جارہا ہے جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے۔ جنیفر لوپیز نے اس گانے کو امریکی ریپر فلو ریڈا کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ امریکی گلوکارہ کی نئی البم کے دیگر گانے بھی میوزک چارٹس پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔