وینا ملک نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

وینا ملک نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

  

ممبئی(نیٹ نیوز) سکینڈل کوئن وینا ملک نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ اپنی نئی بالی ووڈ فلم ڈرٹی پکچر میں گانا گائیں گی۔ بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک اپنی نئی فلم ڈرٹی پکچر کے ری میک میں مصروف ہیں ۔ فلم میں آئٹم سونگ کرنے کے علاوہ اب وہ فلم کا ایک گانا بھی گائیں گی جس کی انہوں نے تصدیق کردی ہے۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اپنی محنت سے وہ جگہ بنانے میں مصروف ہیں اور ڈرٹی پکچر میں ان کی اداکاری لوگوں کو مدتوں یاد رہے گی ۔

مزید :

کلچر -