پروڈیوسر یار محمد شمسی بھارت کا دورہ مکمل کرکے واپس جرمنی آگئے

پروڈیوسر یار محمد شمسی بھارت کا دورہ مکمل کرکے واپس جرمنی آگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی بھارت کا دورہ مکمل کرکے واپس جرمنی آگئے ہیں۔یار محمد شمسی معروف بھارتی صوفی گائیک ہنس راج ہنس کی دعوت پر پاکستانی گلوکار جوڑی بابر نیازی جاوید نیازی کے میوزیکل شو میں شرکت کے لئے بھارت گئے تھے۔گزشتہ روز فون پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد شمسی نے کہا کہ میں نے میوزیکل شو میںشرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ہنس راج ہنس اور بابر نیازی جاوید نیازی کے ساتھ جرمنی میں ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کے حوالے سے معاملات کو بھی طے کیا۔میرے زیر اہتمام ہونے والے میوزیکل شو میں پاکستان اور بھارت کے نامور گلوکار شرکت کریں گے۔تا حال اس شو کے انعقاد کی ڈیٹ فائنل نہیں ہوئی۔میں جلد ہی اس شو کے لئے کچھ فنکاروں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے پاکستان آﺅں گا۔یہ جرمنی کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل شو ہوگا۔

مزید :

کلچر -