میرا کے متوقع سسر کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی رپورٹ آئی جی کے حوالے

میرا کے متوقع سسر کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی رپورٹ آئی جی کے حوالے

لاہور( فلم رپورٹر ) اداکارہ میرا کے متوقع سسر راجہ پرویز کی اداکارہ کیخلاف درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی رپورٹ آئی جی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین کے بیان قلمبند نہیں کیے جا سکے۔آئی جی پنجاب کو دی جانے والی رپورٹ تھانہ ڈیفنس کے اے ایس آئی غلام رسول نے تیار کی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالد پرویز ، کیپٹن نوید اور میراملک سے باہر ہیں۔ جس وجہ سے تینوں فریقین کے بیانات قلمبند نہیں کیے جا سکے۔ واضح رہے کہ راجا پرویز نے آئی جی کو دی جانے والی درخواست میں کہا تھا کہ میرا خاندان سے ان کے بیٹے کیپٹن نوید کی جان کو خطرہ ہے۔ اور اداکارہ نے کیپٹن نوید سے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ اس لئے نوید کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے تھانہ ڈیفنس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ تاہم تھانہ ڈیفنس نے کارروائی مکمل کر کے رپورٹ واپس آئی جی پنجاب کے حوالے کر دی۔ اب راجہ خالد پرویز ، کپیٹن نوید، اور میرا کے بیانات ان کے ملک میں ہونے کی صورت میں ہی قلمبند کیے جا سکتے ہیں۔لاہور( فلم رپورٹر ) اداکارہ میرا کے متوقع سسر راجہ پرویز کی اداکارہ کیخلاف درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی رپورٹ آئی جی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین کے بیان قلمبند نہیں کیے جا سکے۔آئی جی پنجاب کو دی جانے والی رپورٹ تھانہ ڈیفنس کے اے ایس آئی غلام رسول نے تیار کی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالد پرویز ، کیپٹن نوید اور میراملک سے باہر ہیں۔ جس وجہ سے تینوں فریقین کے بیانات قلمبند نہیں کیے جا سکے۔ واضح رہے کہ راجا پرویز نے آئی جی کو دی جانے والی درخواست میں کہا تھا کہ میرا خاندان سے ان کے بیٹے کیپٹن نوید کی جان کو خطرہ ہے۔ اور اداکارہ نے کیپٹن نوید سے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ اس لئے نوید کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے تھانہ ڈیفنس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ تاہم تھانہ ڈیفنس نے کارروائی مکمل کر کے رپورٹ واپس آئی جی پنجاب کے حوالے کر دی۔ اب راجہ خالد پرویز ، کپیٹن نوید، اور میرا کے بیانات ان کے ملک میں ہونے کی صورت میں ہی قلمبند کیے جا سکتے ہیں۔

مزید : کلچر