لاہورچیمبررمضان کے دوسرے عشرے میں ایف ایم پر خصوصی پروگرام نشر کریگا

لاہورچیمبررمضان کے دوسرے عشرے میں ایف ایم پر خصوصی پروگرام نشر کریگا

لاہور(کامرس رپورٹر) رمضان المبارک کے متبرک مہینے کے دوسرے عشرے کی مناسبت سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ریڈیو ایف ایم 98.6پر خصوصی نشریات کا اہتمام کررہا ہے جو اپنا رمضان کے عنوان سے نشر کی جارہی ہیں۔ لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف ایم 98.6کے کنوینر محمد یوسف شاہ کی ہدایت پر شروع کیے گئے ان پروگراموں میں تعلیمات قرآن پر مشتمل پروگرام صراط مستقیم، نبی آخر زماں ﷺ کی حیات طیبہ کا احاطہ کرنے والے پروگرام سیرت النبی ﷺ کا انقلابی پہلو، رحمت اللعالمین ﷺ کی شان اقدس میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کرنے والی محفل ذوق نعت، نماز روزہ حج اور زکوة کی اہمیت و فضیلت کے متعلق آگہی دینے والی گفتگو ،ارکان اسلام، اسلامی معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے ہم اور معاشرت اور ماہ رمضان کی برکات و فضائل پر روشنی ڈالنے والا بہار رمضان پروگرام شامل ہیں۔

مزید : کامرس