آئرش فضائی کمپنی رینیئر کا خالص منافع ایک تہائی تک کم ہوگیا

آئرش فضائی کمپنی رینیئر کا خالص منافع ایک تہائی تک کم ہوگیا

  

آئرلینڈ(اے پی اے )ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث آئرش فضائی کمپنی رینیئر کا خالص منافع ایک تہائی تک کم ہوگیا ہے۔رینئر نے کہا کہ بعد از ٹیکس جون تک کے تین ماہ میں آمدنی 29 فیصد کمی کے ساتھ 9 کروڑ 88 لاکھ یورورہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 13 کروڑ 90 لاکھ یورو تھی۔ ایندھن اور تیل کی لاگت 27 فیصد اضافہ کے ساتھ 54 کروڑ 38 لاکھ یورو رہی۔ ایندھن کی زیادہ لاگت کے باعث پہلی سہ ماہی کا منافع 4 کروڑ یورو کم ہوکر 9 کروڑ 90 لاکھ یورو رہا۔ مسافروں کی تعداد 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کروڑ 25 لاکھ رہی جس سے آمدنی 11 فیصد اضافے کے باعث 1 ارب 28 کروڑ یورو رہی۔

مزید :

کامرس -