بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ آج سے ملیں گے

بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ آج سے ملیں گے

  

کراچی (اے این این )اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج( یکم اگست) سے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں فراہم کریں۔ اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سپلائی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی طلب پوری کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک ایک سو تئیس ارب روپے کے لگ بھگ نئے نوٹ جاری کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے کے مطابق عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی ملک بھر میں بینکوں کی دس ہزار سے زائد برانچوں کے ذریعے کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر شہری کو شناختی کارڈ کی کاپی پر دس اور بیس روپے کی ایک ایک گڈی فراہم کریں جبکہ کارپوریٹ کلائنٹس کو ان کے لیٹر پیڈ پر دس اور بیس روپے کی پانچ پانچ گڈیاں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -