نیپال پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتاہے: نیپالی سفیر

نیپال پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتاہے: نیپالی سفیر

اسلام آباد (پ ر) نیپال پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات عزت اور باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں اس کے علاوہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی ایشو پر ایک جیسی رائے رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیپال کے سفیر بھارت راج پاڈیال نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر صدر یاسر سخی بٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ مخصوص تجارتی وفود کے تبادلے،سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد اور دونوں ممالک کی تاجر برادری میں بہتر راوبط سے پاکستان اور نیپال کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مذید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ نیپال کے سفیر بھارت راج پاڈیال نے مذید کہا کہ نیپال پاکستان کو جو مصنوعات برآمد کر رہا ہے ان میں قہوہ کی الائچی، ادرک، چائے اور اس کے علاوہ کئی جڑی بوٹیاں شامل ہیںانہوںنے کہا کہ نیپال میں نمائشوں کے انعقاد سے پاکستانی برآمدکنندگان کو نہ صرف اپنی مصنوعات کومتعارف کرنے کا موقع ملے گا بلکہ نیپال کی تاجر برادری کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نمائشوں کے انعقاد سے معاشی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مذید مستحکم کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلا م آباد چیمبر کے صدر یاسر سخی بٹ نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین موجودہ تعلقات کو مذید ترقی دینے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی اورنیپال کی تاجر برادری کے آزادانہ وفود کے ذریعے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور نیپال کی تاجر برادری نے باہمی تجارتی تعلقات کو ترقی دینے کے لئے کردار ادا کرنا ہے جبکہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے بزنس کمیونٹی میں گہرے روابط استوار کرنی کی اشد ضرورت ہے انہوں نے تجویز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ اپنے ثقافتی اور عوام کے مابین تعلقات قائم کرنے پرخصوصی توجہ دیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو مستحکم کیا جا سکے۔صدر آئی سی سی آئی یاسر سخی بٹ نے نیپالی سفیر کو بتایا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ملکی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لئے اس سال دارالحکومت میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو لگانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں دنیا بھر کے بزنس مینوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جس سے پاکستان کو اپنے تجارتی روابط کو مضبوط کرنے اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے کا موقع ملے گا ۔انہوںنے نیپال کی تاجر برادری کو اس ایکسو میں شرکت کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کی تاجر برادری آپس میں گہرے تعلقات کو قائم کر سکیں۔

مزید : کامرس