ملک قمر افضل اسلام آباد سٹاک مارکیٹ کے ڈائریکٹر نامزد
راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیگل ایڈ وائزر ملک قمر افضل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے فاﺅنڈر بورڈ میں بطور ڈائریکٹر نامزد کر دیا ہے ،راولپنڈی چیمبر کے صدر جاوید اختر بھٹی ،عہدیدارانِ چیمبر اور راولپنڈی اسلام آباد کی کاروباری برادری نے ملک قمر افضل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نامز دگی کو خطے کی کاروباری برادری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ ملک قمر افضل عر صہ 10سال سے راولپنڈی چیمبر کے قانونی ماہر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی۔سیکیو رٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے انہیں اس عہدے کے لئے نامزد کیا ہے ۔