ایک روزہ مندے کے بعد تیزی‘ انڈیکس میں65پوائنٹس اضافہ

ایک روزہ مندے کے بعد تیزی‘ انڈیکس میں65پوائنٹس اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 14500کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں17ارب11کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.93فیصد کم جبکہ 55.63 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلیوچپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزاور غیرمکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، سیمنٹ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 14598پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 65.46پوائنٹس اضافے سے 14577.00 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر284کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 158کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ، 100کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 26کمپنیوں کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب11کروڑ63لاکھ93ہزار 412روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت بڑھ کر 37کھرب24ارب34کروڑ6لاکھ13ہزار685روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر کاروباری حجم 7 کروڑ 77 لاکھ 97 ہزار 50 شیئرزرہا۔جوجمعہ کے مقابلے میں40لاکھ38ہزار120شیئرزکم ہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت141.25روپے اضافے سے 2966.25روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت56.76روپے اضافے سے1192.06روپے پر بندہوئی، نمایاں کمی ایبٹ لیبارٹریز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 4.22روپے کمی سے165.95روپے جبکہ جاویداں شوگر ملز کے حصص کی قیمت 4.05روپے کمی سے 102.00روپے پر بندہوئی۔ منگل کو عارف حبیب کارپوریشن کی سرگرمیاں97لاکھ41ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 70پیسے کمی سے 33.00روپے اوربینک الفلاح کی سرگرمیاں62لاکھ 21 ہزار ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 8پیسے کمی سے 18.81روپے پر بندہوئی۔ منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس 39.79پوائنٹس اضافے سے 12607.26پوائنٹس ، کے ایم ای 30انڈیکس 109.01پوائنٹس اضافے سے 25121.52پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 46.71پوائنٹس اضافے سے 10264.58پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس