ڈوئچے بینک کاسہ ماہی منافع نصف ہوگیا

ڈوئچے بینک کاسہ ماہی منافع نصف ہوگیا

فرینکفرٹ(آن لائن)جرمنی کے سب سے بڑے قرضہ دینے والے ادارے ڈوئچے بینک نے منگل کو کہا ہے کہ یورو قرضہ بحران کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کا منافع تقریباً نصف رہا ہے ۔ ڈوئچے بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اپریل سے جون کے دوران اس کا اصل منافع 661 ملین یورو (811 امریکی ڈالر) رہا ۔جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ میں یہ منافع 1.2 ارب یورو تھا ۔اپریل سے جون کے دوران دوسری سہ ماہی میں مجموعی محصولات 6.0 فیصد کمی کے ساتھ 8.0 ارب یورو رہی ۔بینک کے شریک چیف ایگزیکٹوزجورنگ فچن اور انشوجائن نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں بینک کی کارکردگی پر ماحول کا اثر ہوا ۔یورپی خود مختار قرضہ بحران سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بینک کی مجموعی صارف سرگرمیوں پر اثر انداز ہوا۔

مزید : کامرس