سورج مکھی اور مکئی کی خرید و فروخت میں کمی

سورج مکھی اور مکئی کی خرید و فروخت میں کمی

فیصل آباد (اے پی پی) سورج مکھی اور مکئی کے کم نرخوں کے باعث ان کی خرید و فروخت میں کمی واقع ہو گئی۔ پاکستان کسان بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ سالونٹ ایسوسی ایشن نے قبل ازیں 2250 روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے سورج مکھی کی خریداری کااعلان کیاتھالیکن اب اس اعلان کے برعکس 1900سے2000 روپے فی من کے حساب سے خریداری کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح مکئی کے کم نرخوں کا بحران بھی بدستور جاری ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ متعلقہ افراد 650 روپے فی من کے حساب سے مکئی خرید رہے ہیں جبکہ یہ نرخ پیداواری لاگت کے لحاظ سے انتہائی کم ہیں یہی وجہ ہے کہ سورج مکھی اور مکئی کی فصل کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید : کامرس


loading...