اتحاد ائیرویز نے ’ائیرلائن سٹریٹیجی ایوارڈ‘ جیت لیا

اتحاد ائیرویز نے ’ائیرلائن سٹریٹیجی ایوارڈ‘ جیت لیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) اتحاد ایئرویزنے ایئرلائن میں شعبہ مالیات کے حوالے سے بہترین حکمت عملی کا اعزاز Airline Strategy Award جیت لیا ہے، جو کہ اس صنعت کے مقبول ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔اس اعزاز کا اعلان ، ایئرلائن صنعت کی نامور شخصیات اور ماہرین کی موجودگی میں کیا گیا۔یہ تقریب لندن کے شہرہ آفاق Lincon's Inn میں منعقد ہوئی، جہاں یہ تسلیم کیا گیا کہ اتحاد ایئرویز کی کامیابیوں میں ادارے کی مالیاتی ٹیم کی عمدہ حکمت عملی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس اعزاز کو وصول کرنے کے لئے اتحاد ایئرویز کے چیف فناشیل آفیسرجیمز رگنی، موجود تھے ، جنہوں نے کہاکہ ؛ ہمارے ماہرین کی ٹیم کاروبار کے مالیاتی اہداف کے حصول میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ان کامیابیوں میں منصوبہ بندی کے مطابق، سال 2011 کے دوران اتحاد ایئرویز کو مالیاتی توازن Break-Evenکی سطح پر پہنچاتے ہوئے، پہلی بار ادارے کو منافع بخش بنانا شامل ہے۔The Airline Strategy Awards کو بین الاقوامی میگزین "ایئرلائن بزنس " کے زیر اہتمام متعارف کروایا گیا ، تاکہ مختلف اداروں میں اعلیٰ انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔اس حوالے سے اداروں کی ؛ قیادت ، مارکیٹنگ، ماحولیاتی اقدامات، ٹیکنالوجی اور مالیاتی کارکردگی کا گہرا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ان تجزیات میں ثابت کیا جاتا ہے کہ ایئرلائنوں کی کارکردگی اور مستقبل کو بہتر بنانے میں انتظامی اہلکاروں کی صلاحیتوں کا کتنا اہم ہوتا ہے۔ اتحاد ایئرویز میں مالیاتی امور کی ٹیم نے اس ایئرلائن کی برق رفتار ترقی کو ممکن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اس حوالے سے موثر مالیاتی منصوبہ بندی، خریداریوں اور فعال اخراجات میں ہر ممکن کفایت ، اور ذہین طرزعمل شامل ہے۔ اس مقصد کے لئے اخراجات کی موثر ترین سطح برقرار رکھنا، موزوں ترین بجٹ ترتیب دینا، اور بجٹ کے مطابق اخراجات کا کنٹرول۔ اس شعبے کے ماہرین نے دنیا کی بہترین مالیاتی منڈیوں میں مضبوط تعلقات استوار کئے ، جن کے باعث اتحاد ایئرویز کو طیاروں کی خریداری ، مالیاتی سرگرمیوں کے تسلسل اور محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولیات حاصل ہوئیں۔ ایئرلائن اسٹریٹجی ایوارڈز کے سلسلے میں ، اتحاد ایئرویز نے سال 2008 میں بھی اس تقریب کے دوران شعبہ مارکیٹنگ کی بہترین کارکردگی کا اعزاز جیتا تھا۔

مزید : کامرس