ہنڈا کا منافع بڑھ کر 1.7 ارب ڈالر ہوگیا

ہنڈا کا منافع بڑھ کر 1.7 ارب ڈالر ہوگیا

  

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ہنڈا کا رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں منافع بڑھ کر 1.7 ارب ڈالر ہوگیا جو گزشتہ برس اس عرصے کے دوران ہونے والے منافع سے 4 گنا زیادہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون تک اس 131.7 بلین ین(1.7 ارب ڈالر) کا خالص منافع کما لیا ہے جو گزشتہ برس اس عرصے کے دوران31.8 بلین ین تھا جبکہ کمپنی کی فروخت42.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.44 ٹریلین ین تک پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ کمپنی کا ہدف مارچ 2013ءکے مالی سال کے دوران 470 بلین ین خالص منافع حاصل کرنا ہے

مزید :

کامرس -