گزشتہ مالی سال پاکستانی 50ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے

گزشتہ مالی سال پاکستانی 50ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی 50ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں باقاعدہ طور پر تقریبا ایک لاکھ چوبیس ہزار ٹن چائے درآمد کی گئی جس کی مالیت اکتیس ارب 30 کروڑ روپے ہے تاہم پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چائے کی سالانہ کھپت دو لاکھ ٹن تک ہے اور سال کے دوران تقریبا بیس ارب روپے مالیت کی چائے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوسرے ذرائع سے اسمگل کی گئی۔ مالی سال دو ہزار گیارہ میں پاکستان نے ساڑھے اٹھائیس ارب روپے مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔

مزید :

کامرس -