7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

لاہور( کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ملتان میں ہو گی۔ےہ رواں سال کی15ویں جبکہ مجموعی طور پر51ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...