انڈس موٹرز کا 10روز کے لئے پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

انڈس موٹرز کا 10روز کے لئے پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر درآمد اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی طلب میں کمی کے باعث انڈس موٹر کمپنی نے 10 روزکیلئے پیداوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او پرویز غیاث نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جولائی میں 4 روز او راگست میں 6 روز پیداوار بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈس موٹر کی 2500 سے 3000 ہزار گاڑیاں اس وقت بھی مارکیٹ میں فروخت کےلئے موجود ہیں تاہم گاڑیوں کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جولائی کا مہینہ کمپنی کی تاریخ کا کم ترین فروخت کا مہینہ ہے۔ گاڑیوں کی طلب میں کمی کی وجوہات میں سرفہرست استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر درآمد ہے۔

مزید :

کامرس -