اوباما نے کانگریس کوایران پرمزید پابندیاں لگانے کی سفارش کردی

اوباما نے کانگریس کوایران پرمزید پابندیاں لگانے کی سفارش کردی
اوباما نے کانگریس کوایران پرمزید پابندیاں لگانے کی سفارش کردی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے کانگریس کو ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا حکم دے دیا ہے جس کا مقصد ایران پر دباﺅ بڑھانا اور اسے عالمی سطح پر مزید تنہاءکرنا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی بیان کے مطابق اوباما نے کانگریس سے سفارش کی ہے کہ تیل اور اقتصادی شعبے پر مزید پابندیاں لگائی جائیںکیونکہ ایران عالمی برادری کے مطالبات کو پایہ تکمیل نہیں پہنچا سکا۔ پریس ریلیز کے مطابق ایرانی بینک پٹرولیم کمپنیوں سے لین دین کرنے والے افراد بھی ان پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔ امریکہ نے ایرانی بینکوں سے لین دین کرنے پر چین اور عراق کے بینک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی