حکومت بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرے:متحدہ

حکومت بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرے:متحدہ
حکومت بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرے:متحدہ

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال اور بھتہ مافیا کی وارداتوں میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران بھتہ مافیا کی وارداتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔ایک بیاب میں ان سینیٹرز نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے جو گزشتہ چند برسوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بدامنی کا شکار ہے۔ صنعتکاروں اور عام شہریوں کو بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مزید : کراچی