امریکہ نے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کردیئے

امریکہ نے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کردیئے
امریکہ نے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کردیئے

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )نیٹوپلائی کی بحالی کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہونے اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرلجنرل ظہیر الاسلام کے امریکہ پہنچنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کر دئے گئے ہیں ۔ امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی لائن بند کئے جانے کے بعد سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے 1.1ارب ڈالر روک لئے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کے بعد امریکہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں روکے گئے 1.1ارب ڈالر جاری کردیئے ہیں۔ یہ رقم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اخراجات کی مدمیں دی جاتی ہے اور پاکستان پچھلے ایک ماہ سے ان فنڈز کے بغیر ہی دہشت گردی کیخلاف جنگ کر رہا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -Breaking News -