ارسلان ورائچ کے والد کرنل(ر) غلام سرور وڑائچ ناروے میں انتقال کرگئے

ارسلان ورائچ کے والد کرنل(ر) غلام سرور وڑائچ ناروے میں انتقال کرگئے

لاہور(سٹی رپورٹر) روزنامہ جناح کے سابق جنرل منیجر ارسلان وڑائچ کے والد کرنل (ر) غلام سرور وڑائچ گزشتہ روز ناروے میں انتقال کرگئے وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو ملنے اہلیہ کے ساتھ گئے تھے پارک میں واک کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کا جسد خاکی کل بروز جمعرات 2 اگست کی صبح لاہور ایئرپورٹ لایاجائے گا جبکہ نمازجنازہ اس روز ان کے آبائی گاﺅں واقع فقیراں والی خورد نز ہیڈخانکی تین کلومیٹر ساروکی اڈہ ضلع گوجرانوالہ میں اد اکی جائے گی مرحوم کو آبائی قبرستان میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1