میٹروبس سسٹم کے روٹ کی تعمیر ،دیگر سڑکوں پر ٹریفک بہاﺅ میں اضافہ

میٹروبس سسٹم کے روٹ کی تعمیر ،دیگر سڑکوں پر ٹریفک بہاﺅ میں اضافہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)فیروز پور روڈ پرمیٹرو بس سسٹم کے روٹ کی تعمیرو مرمت کے سلسلے میں اس کی آس پاس کی سڑکوں پرٹریفک کے بہا و میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے لہذا قصور کی طرف سے آنے والے شہری جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جا نے کےلئے لاہور رنگ روڈ یا پھر موٹر وے استعمال کریں۔قصور سے آنے والی ٹریفک غازی روڈ کراسنگ سے دائیں ٹرن کر کے براستہ بھٹہ چوک،رنگ روڈ،راوی پل اور پھرشاہدرہ جاسکتے ہیںاسی طرح پل نہر اچھرہ سے بائیں ٹرن براستہ کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ براستہ موٹر وے شاہدرہ سفر کیا جائے۔جبکہ قصور سے لاہور ریلوے اسٹیشن جانے کےلئے غازی روڈ کراسنگ سے رنگ روڈ یا پھر پل نہر اچھرہ براستہ دھرم پورہ پل سے بائیں ٹرن علامہ اقبال روڈ کو استعمال کر کے ریلوے اسٹیشن جا سکتے ہیں۔جبکہ گوجرانوالہ/شیخوپورہ سے براستہ لاہور قصور جانے والے شہری نیازی شہید چوک سے بائیں ٹرن کر کے براستہ رنگ روڈ،ایئر پورٹ کے سامنے سے غازی روڈ سے فیروز پور روڈ سے ہو کر قصور جاسکیں گے۔اسی طرح بابو صابو ٹھوکر نیاز بیگ،کینال بینک روڈ،شاہ دی کھوئی سے اکبر چوک،پیکو روڈسے فیروز پور روڈ جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ نیوکیپمس سے بر کت R/O،کلمہ چوک سے فیروز پور روڈ جاسکیں گے۔چوک آزادی سے ریلوے اسٹیشن،شملہ پہاڑی،پل نہر مال سے گلبرگ/کینٹ سے فیروز پور روڈ اور پھر قصور جا سکتے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے سٹی ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6سے روڈ سچویشن بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہی کےلئے پیغامات نشر کئے جا رہے ہیں۔ شہری سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال بارے جاننے کےلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر کا ل کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1