تاجر ن لیگ کا ہر اول دستہ ہیں، انتخابات میں بھرپور کردار ادا کر ینگے، شیخ علاﺅالدین

تاجر ن لیگ کا ہر اول دستہ ہیں، انتخابات میں بھرپور کردار ادا کر ینگے، شیخ ...

  

لاہور ( ج الف)مسلم لیگ ن کے شالیمار کے کو آرڈینیٹر شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ تاجر ریڑھ کی ہڈ ی ہیں اور یہ ریڑھ کی ہڈی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے نوجوان نہیں تاجر مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ بنیں گے اور آئندہ انتخابات میں ثابت کریں گے کہ لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور گڑھ رہے گا۔جب وقت آئے گا تو دنیا دیکھے گی کہ تمام تاجر اپنے اختلافات بھلا کر میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ کے دائیں بائیں کھڑے ہونگے۔ وہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے (ینگ لیڈر) سے گفتگو کررہے تھے۔شیخ علاﺅالدین انجمن تاجران کے صدر ہیں اور چیف کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا سونا می کا دعوی کرنیوالوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور دیگر پارٹیوں سے نکالے گئے لوگوں کو اپنی پارٹی میں جگہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ تبدیلی کے صرف نعرے ہیں حقیقت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میاں صاحب نے ماضی میں تمام تر دھمکیوں اور ڈالروں کے لالچ کو روندتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی ٹائیگر بنا دیا۔ آئندہ چناﺅ میں کامیاب ہوکر پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنائیں گے۔ مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوں کی انتخابات میں ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔انہوںنے کہا کہ ملک کو توانائی کا بحران ، بدامنی، بیروز گاری جیسے تحفے دینے والی پی پی پی کو کوئی ووٹ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں تاجر تنظیم حقیقی لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔ پارٹی قیادت کو لاہور میں تاجروں کی گروپ بندیاں ختم کرانی ہونگی ورنہ یہ پارٹی کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -