ضلع کچہری میں طویل بجلی بندش رجسٹر ی محرروں سمیت درجنوں شہری بے ہوش

ضلع کچہری میں طویل بجلی بندش رجسٹر ی محرروں سمیت درجنوں شہری بے ہوش

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) ضلع کچہر ی میں بجلی غائب رجسٹری محرروں سمیت درجنوں شہری اور قیدی دم گھنٹے کی وجہ سے بیہوش ہوگئے۔ 6روز سے بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث مہنگے خریدے گئے جنریٹر بھی جواب دے گئے۔ شہریوں کا شدید احتجاج ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی سب سے بڑی کچہری لاہور ضلع کچہری میں گزشتہ 6 روز سے بجلی نہ آنے کے باعث شہریوں‘ قیدیوں اور جوڈیشل مجسٹریٹوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور حبس سے رجسٹری برانچ راوی ٹاﺅن کے رجسٹری محرر جہاں گزشتہ روز بیہوش ہوگیا وہاں رجسٹریشن کیلئے آنے والے درجنوں شہری بھی بیہوش ہوتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ جیلوں سے آنیوالے درجنوں قیدی بھی گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے عدالتوں کے باہر ہی بیہوش ہوگئے جنہیں پولیس اہلکار بعدازاں ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مہنگے ترین جنریٹر بھی رجسٹریشن برانچوں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں لگائے گئے مگر بالآخر وہ بھی اچانک آنیوالی بجلی اور کئی کئی گھنٹے غائب رہنے والی بجلی کے سامنے جواب دے چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -