بیٹی کو غلط کاموں پر مجبور کرنے والی ماں، بہن اور بھائی کے خلاف مقدمہ

بیٹی کو غلط کاموں پر مجبور کرنے والی ماں، بہن اور بھائی کے خلاف مقدمہ

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)شادباغ پولیس نے جواں سالہ بیٹی کو برے کاموں کیلئے مجبور کرنے پر ماں ، بہن اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شادباغ کے علاقہ چونا منڈی کی رہائشی سعدیہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی والدہ معراج بی بی، بھائی گوہر اور بہن نادیہ اسے زبردستی غلط کاموں کیلئے مجبور کر رہے ہیں اور اس کے انکار پر اسے گھر میں قید کردیتے ہیں۔ پولیس نے مذکورہ درخواست پر انکوائری کے بعد ملزمہ معراج بی بی، اس کی بیٹی نادیہ اور بیٹے گوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔کرکے اس کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مدعیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق تفتیش کا عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی جس کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -