نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر نوجوان مار ڈالا

نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر نوجوان مار ڈالا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان مبینہ طور پر نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے متوفی کی شناخت کیلئے قریبی مساجد میں اعلان بھی کروائے تاہم شناخت نہ ہونے پر اسکی نعش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ محلہ چودھریاں کے قریب 22سالہ نوجوان نامعلوم نوجوان بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا جسے دیکھ کر لوگوں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں پروہ بے ہوشی کی حالت میں دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر وہاں تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد متوفی کی نعش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے اسکو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادیا ہے، پولیس کے مطابق متوفی نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی اور حلیہ سے کسی اچھے گھرانے کا معلوم ہوتا تھا، شبہ ہے کہ اس کی موت زہریلی چیز کھانے کے باعث ہوئی ہے تاہم ہلاکت کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور متوفی کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے جس کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -